سرے کائونٹی کے بلے باز جیسن رائے کو پہلی بار ٹی 20 سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

انگلینڈ کا بھارت کیخلاف واحد ٹی 20 کیلئے سکواڈ کا اعلان
31 اگست 2014 (20:18)
0

انگلینڈ نے بھارت کے خلاف واحد ٹی 20 میچ کیلئے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
سرے کائونٹی کے بلے باز جیسن رائے کو پہلی بار ٹی 20 سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
ٹم بریسنن، روی بوپارہ اور جیمز ٹیلر کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
ٹی 20 کے مستقل کپتان سٹورٹ براڈ انجری کی وجہ سے دستیاب نہیں ہوں گے ان کی جگہ ایون مورگن بطور قائم مقام کپتان فرائض انجام دیں گیے
دیگر کھلاڑیوں میں معین علی، روی بوپارہ، ٹم بریسنن، جوز بٹلر، سٹیون فن، ہیری گرونے، ایلیکس ہیلز، کرس جورڈن، جو روٹ، جیسن رائے، جیمز ٹیلر، جیمز ٹریڈویل اور کرس ووکس شامل ہیں۔
انگلینڈ اور بھارت کے درمیان واحد ٹی 20 میچ 7 ستمبر کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔