انہوں نے تاجروں کے مفاد کے تحفظ کیلئے افتخار علی ملک کی خدمات کی تعریف کی۔

حکومت ملک کی اقتصادی ترقی کیلئے کوشاں ہے:چودھری سرور
31 اگست 2014 (20:13)
0

پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرورنے کہاہے کہ حکومت تاجر برادری کو بڑی اہمیت دے رہی ہے اور ملک میں اقتصادی ترقی میں اضافہ کیلئے بھرپور کوششیں کررہی ہے۔
یونائٹیڈ بزنس گروپ کے چیئرمین افتخار علی ملک کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ولولہ انگیز قیادت کے تحت آنے والے دنوں میں ملک ترقی و خوشحالی حاصل کرے گا۔
انہوں نے کہاکہ حکومت نے ملک بھر میں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کے آغاز کیلئے اقتصادی ایجنڈے پر عملدرآمد کا تہیہ کر رکھاہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کے نتیجہ میں مختلف شعبوں بالخصوص توانائی کے شعبہ میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری آرہی ہے۔
بجلی کی قلت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ چین توانائی کے شعبہ میں 45 ارب ڈالر کی بھاری سرمایہ کاری کر رہا ہے جس سے ملک میں توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ قومی پالیسی اداروں میں خواتین اور نجی شعبہ کو 50 فیصد سے زائد نمائندگی دی گئی ہے۔
انہوں نے تاجر برادری میں اتحاد اور تاجروں کے مفاد کے تحفظ کیلئے افتخار علی ملک کی خدمات کی تعریف کی۔