Friday, 29 March 2024, 06:36:00 am
وزیراعظم عمران خان نے آزادکشمیرکی پوری آبادی کوصحت سہولت کارڈدینے کی ہدایت کی ہے:نثارابدالی
December 31, 2021

وفاقی حکومت نے آزاد جموں و کشمیر میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور عوام کو صحت کی بہتر خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے آزاد کشمیر حکومت کو ایک ارب چالیس کروڑ روپے فراہم کئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار آزاد جموں و کشمیر کے وزیر صحت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کو خصوصی انٹرویو میں کیا۔ڈاکٹر نثارانصرابدالی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کی پوری آبادی کو صحت سہولت کارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں تین نئے ہسپتال قائم کر دیئے گئے ہیں اور موٹر سائیکل ایمبولینس سروس بھی شروع کر دی گئی ہے تاکہ دوردراز پہاڑی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو سہولتیں مہیا کی جاسکیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.