Tuesday, 25 June 2019, 01:25:31 am
صدر کا خدمات فراہمی کے تمام اداروں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور
December 31, 2018

صدرڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کے بنکاری محتسب سمیت تمام اداروں کو خدمات کی فراہمی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جدید ذرائع استعمال کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوںنے یہ بات بنکاری محتسب انیس الحسنین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیرکے روز کراچی میں ان سے ملاقات کی۔صدرنے کہاکہ بنکاری محتسب کے فیصلوں پر عملدرآمد شکایت کنندگان کے اطمینان کیلئے انتہائی اہمیت کاحامل ہے ڈاکٹر عارف علوی نے اس بات پر زوردیا کہ سیمیناروں سمیت آگاہی مہمات شروع کی جانی چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس ادارے سے فائدہ اٹھاسکیں ۔ انہوں نے اس بات پر بھی زوردیاکہ بنکاری کے شعبے میں بڑھتے ہوئے سائبرجرائم کی روک تھام کیلئے بھی اقدامات یقینی بنانے چاہئیں۔انہوں نے صارفین کومالی نقصان سے بچانے کیلئے بنکاری محتسب کے کردار کو سراہا اورادارے کو اپنے مکمل تعاون کایقین دلایا۔