Friday, 19 April 2024, 01:55:40 am
صحت بیمہ سکیم، اگلے سال مستحق خاندانوں کو25ہزار صحت کارڈز جاری کیے جائیں گے: سید اشتیاق حسین
December 31, 2017

گلگت بلتستان میں وزیر اعلیٰ کی صحت بیمہ سکیم کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سید اشتیاق حسین نے کہا ہے کہ اگلے سال کے دوران مستحق خاندانوں کو 25 ہزار صحت کارڈز جاری کئے جائیں گے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پہلے مرحلے میں پانچ ہزار پانچ سو سے زائد کارڈز گلگت میں تقسیم کئے جائیں گے اور 35 ہزارسے زائد افراد مفت علاج کی سہولت سے مستفید ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ سکیم کا دوسرا مرحلہ غذر، گھانچے ، ہنزہ اورنگر میں شروع کیا جائے گا جس کے لئے 30 لاکھ روپے مخص کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جرمن حکومت کے ادارے کے ایف ڈبلیو دوسرے مرحلے کےلئے مالی تعاون فراہم کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.