Wednesday, 20 November 2019, 08:13:41 pm

مزید خبریں

 
لداخ کوجموں و کشمیرسےعلیحدہ کرنےکابھارتی فیصلہ عالمی قوانین کیخلاف ورزی ہے،راجہ فاروق
October 31, 2019

File photo

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے لداخ کو باضابطہ طور پر جموں و کشمیر سے علیحدہ کرنے کے بھارتی حکومت کے فیصلے کو شرمناک اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

جمعرات کے روز لاہور میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ ریاست کو تقسیم کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف شدید مزاحمت کی جائے گی۔فاروق حیدر نے کہا کہ کشمیری متنازعہ علاقے کی تقسیم کبھی قبول نہیں کریں گے اور بھارتی ظلم و ستم کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔