Saturday, 20 April 2024, 05:22:38 am
وزیراعظم کے دورہ چین کا مقصد سی پیک کے دائرہ کار کو وسعت دینا ہے،مشیر تجارت
October 31, 2018

وزیراعظم کے تجارت ،سرمایہ کاری اورصنعتوں کے بارے میں مشیرعبدالرزاق دااؤدنے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کے چین کے آئندہ دورے کامقصد چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دائرہ کارکو وسعت دیناہے۔انہوں نے یہ بات اسلام آبادمیں وفاق کے ایوان ہائے صنعت وتجارت پاکستان اور آل پاکستان چائنیز انٹرپرائززایسوسی ایشن کے درمیان تجارت کے فروغ سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔مشیرنے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل کے بعد پاکستان مزید ترقی کرے گا۔انہوں نے کہاکہ حکومت ملک میں اقتصادی اورسماجی ترقی کے تمام شعبوں میں نئی اصلاحات متعارف کرارہی ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.