Saturday, 20 April 2024, 03:58:21 am
ریڈیو پاکستان نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا،ٹویٹر پر فالورز کی تعداد5لاکھ سے تجاوز کر گئی
August 31, 2019

ریڈیوپاکستان نے آج ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ، جس کے صرف ٹویٹر اکاونٹ پرفالورز کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ۔ میڈیم ویو، شارٹ ویو اورایف ایم نشریات کے علاوہ ریڈیوپاکستان کی ویب سائٹ اس کے ٹویٹر ، فیس بک اور انسٹا گرام اکاونٹس اور ویب سٹریمنگ روزانہ لاکھوں قارئین اورناظرین کوراغب کررہی ہے ۔

چار ماہ پہلے عبدالہادی مایار کے ڈائریکٹر نیوز کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ریڈیوپاکستان کے سوشل میڈیا کو خصوصی پذیرائی ملی ہے اوراس مختصر مدت میں قومی نشریاتی ادارے کے ٹویٹر اکاونٹ پر فالورز کی تعداد میں ایک لاکھ سے زائد تک اضافہ ہوا ہے۔

 

سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کی بڑی تعداد جن میں زیادہ تر بھارت اور دنیا کے دوسرے ملکوں سے لوگ شامل ہیں ،دن رات ریڈیوپاکستان کی ویب سائٹ ، سوشل میڈیا اور یوٹیوب ویب سٹریمنگ دیکھتے ہیں ۔معلومات کا انتہائی مستندذریعہ ہونے کے باعث دنیا کے اہم ملک اور ان کے حکام پاکستان سے متعلق خبروں اورپیش رفت کے بارے میں جاننے کیلئے بھرپور انداز میں ریڈیوپاکستان اور اس کے سوشل میڈیاسے استفادہ کرتے ہیں۔ہمسایہ ملک بھارت میں تمام سیاسی جماعتوں کے ترجمان اور دوسری اہم شخصیات باقاعدگی سے ریڈیوپاکستان کی خبروں پر نظررکھتے ہیں ۔ بھارت کے اخبارات اور ٹی وی چینلز روزانہ ریڈیوپاکستان کی خبروں کا حوالہ دیتے ہیں۔اسی طرح مقامی اخبارات اور ٹی وی چینلوں کے علاوہ بی بی سی ، اوروائس آف امریکہ سمیت ذرائع ابلاغ کے ناموربین الاقوامی ادارے ریڈیوپاکستان کی خبروں کے حوالے دیتے ہیں جو اس کے قوم کی حقیقی آواز ہونے کا واضح ثبوت ہے ۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.