Friday, 20 September 2019, 11:06:46 am
حکومت کی برقی موٹر سائیکلز اور رکشے متعارف کرانے کی منصوبہ بندی
August 31, 2019

حکومت ملک بھر میں برقی موٹر سائیکلز اور رکشے متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

یہ بات سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر چوہدری فواد حسین نے آج اسلام آباد میں پاکستان کونسل آف Renewable انرجی ٹیکنالوجیز کے دورے کے دوران کہی۔چوہدری فواد نے کہا کہ پاکستان سب سے زیادہ موٹر سائیکل استعمال کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ برقی موٹر سائیکل اور رکشے ملک کے نقل وحمل کے نظام کا مستقبل ہیں اور انہیں جلد ہی برقی ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جائے گا۔سائنس وٹیکنالوجی کے وزیر نے کہا کہ ملک میں برقی ٹیکنالوجی متعارف کرانے سے ماحول سے کاربن گیس کم کرنے میں مدد ملے گی۔