Friday, 20 September 2019, 10:43:02 am
حکومت کا آئندہ ماہ کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان
August 31, 2019

حکومت نے آئندہ ماہ کیلئے پٹرول کی قیمتوں میں نمایاں طور پر کمی کا اعلان کیا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں چار روپے 59 پیسے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل میں پانچ روپے تینتیس پیسے ، مٹی کے تیل میں چار روپے ستائیس پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں پانچ روپے تریسٹھ پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق کل سے ہوگا۔