Friday, 20 September 2019, 10:57:07 am
حکومتی توجہ ٹیکس نظام میں بہتری سے عام آدمی پر بوجھ کم کرنے پرمرکوز ہے،مشیر خزانہ
August 31, 2019

خزانے کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکسوں کے دائرہ کار کو وسیع کرنے پر توجہ دے رہی ہے اور عام آدمی پر بوجھ کم کرنے کیلئے ٹیکس نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔ ہفتہ کے روز اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں سے براہ راست سرمایہ کاری کے ذریعے اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی جس سے حکومت کے قرضوں میں بھی کمی آئے گی۔حفیظ شیخ نے کہا کہ حکومت کی مالیاتی پالیسیوں کی بدولت حسابات جاریہ کا خسارہ بھی کم ہوا ہے۔سپیکر نے حکومت کی جانب سے ٹیکسوں کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے اقدامات کو سراہا۔