Friday, 19 April 2024, 11:34:12 pm
وزیراعلیٰ کی ممکنہ سیلاب کے پیش نظر24 گھنٹے چوکس رہنے کی ہدایت
July 31, 2021

لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ صوبے میں مون سون کے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے چوبیس گھنٹے چوکس رہیں۔

انہوں نے فیصل آباد اور دیگر بڑے شہروں میں بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کیلئے زیر زمین پانی کے حوض تعمیر کرنے کی ہدایت کی اور کمشنروں سے کہا کہ وہ اس حوالے سے واسا کی مشاورت سے ایک لائحہ عمل تیار کریں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے سیلاب سے پیدا ہونے والی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ کو تمام ممکنہ وسائل فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.