Wednesday, 12 August 2020, 08:23:44 am
تحریک کشمیرکاڈیجیٹل ڈسپلے وین کےذریعےتحریک شروع کرنےکااعلان
July 31, 2020

کشمیریوں کے حقوق کے بارے میں برطانیہ میں قائم تنظیم تحریک کشمیر نے ڈیجیٹل ڈسپلے وین کے ذریعے ڈیجیٹل کشمیر تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جس کے تحت ڈسپلے وین رواں سال چار اگست کو برطانیہ کے مختلف شہروں کا دورہ کریگی۔
تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ اس تحریک کا مقصد بھارت کا ظالمانہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ہے جس نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے۔
انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور کشمیری برادری سے اپیل کی کہ وہ تمام بڑے شہروں میں یوم سیاہ کے مظاہروں میں بھر پور شرکت کریں اور دنیا بھر میں جہاں بھی مقیم ہیں وہاں اپنے بے گناہ بھائیوں کی مکمل حمایت اور ان کے ساتھ بھر پور یکجہتی کریں۔