Friday, 19 April 2024, 02:46:08 am
وزیراعظم کاعوام پرعیدالاضحیٰ کےموقع پراحتیاطی تدابیرپرسختی سےعمل کرنےپرزور
July 31, 2020

وزیراعظم عمران خان نے عوام پر زو ر دیا ہے کہ کوروناوائرس کو پھیلنے سے روکنے کےلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ پیاروں کے پاس بلا وجہ نہ جانے کی قربانی یہ یقینی بنائے گی کہ ہر ایک کےلئے عید محفوظ اور خوشیوں بھری ہو۔

 وزیراعظم نے کہا کہ عید الاضحیٰ ہر طرح کی قربانی کے جذبے کا نام ہے اور ہم احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرکے انسانیت کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

 انہوں نے لوگوں سے کہا کہ عید پر اگر انتہائی ضروری ہوتو گھر سے باہر نکلیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.