Wednesday, 12 August 2020, 08:27:15 am
مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا یوم ولادت
July 31, 2020

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا 126واں یوم ولادت جمعہ کو منایا گیا۔
وہ 31 جولائی 1893ء کو کراچی میں پیدا ہوئی تھیں۔ فاطمہ جناح نے 1923ء میں کلکتہ یونیورسٹی کے ڈاکٹراحمد ڈینٹل کالج سے ڈینٹل ڈگری حاصل کی اور ممبئی میں بطور ڈینٹل ڈاکٹرپریکٹس شروع کر دی۔
انہوں نے یہ پیشہ ترک کر دیا اور بھائی کے شانہ بشانہ کام کیا اور برصغیر کی خواتین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جس سے مسلمانوں کے لئے الگ ریاست کے حصول کی جدوجہد آسان ہو گئی۔
1947ء میں فاطمہ جناح نے ویمن ریلیف کمیٹی تشکیل دی جو بعد میں آل پاکستان ویمن ایسوسی ایشن کے لئے مرکز بن گئی۔
فاطمہ جناح کو آج بھی شہری حقوق کے لئے پرزور حمایت اور تحریک پاکستان میں پرعزم جدوجہد کے لئے یاد کیا جاتا ہے۔