Tuesday, 22 September 2020, 08:34:55 am
چیئرمین کشمیر کمیٹی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے عیدالاضحی مظفر آباد میں منائیں گے
July 31, 2020

فائل فوٹو۔

کشمیر کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرتسلط جموں وکشمیر کے لوگوں سے اظہار یکجہتی کیلئے عیدالاضحی کل( ہفتہ کو) آزاد کشمیر میںمنائیںگے ۔
ایک بیان میں بتایاگیا ہے کہ چیئرمین کشمیر کمیٹی کل مظفرآباد میں آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریںگے۔