Wednesday, 12 August 2020, 09:13:27 am
ایران نےمیزائل اورجوہری پروگرام پرامریکہ کیساتھ مذاکرات کا امکان مسترد کردیا
July 31, 2020

ایران نے اپنے بیلسٹک میزائل اور جوہری پروگرام پر امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا امکان مسترد کر دیا ہے۔
ایرانی رہبر اعلی آیت اللہ علی خامنہ ای نے آج ٹیلی ویژن پر ایک تقریر میں کہاکہ ایران پر امریکی پابندیوں کا مقصد ہماری معیشت تباہ کرنا ہے۔
انہوں نے ایرانی عوام پر زوردیا کہ وہ امریکی دباؤ کیخلاف مزاحمت کریں انہوں نے کہاکہ قومی صلاحیتوں پر بھروسہ اور تیل کی برآمدات پر انحصار کم کرنے سے امریکی دباؤ کیخلاف مزاحمت میں مدد ملے گی۔