Thursday, 25 April 2024, 01:38:56 am
افغانستان میں کاربم دھماکہ،18افرادہلاک
July 31, 2020

افغانستان کے صوبے لوگرمیں ایک زور دار کار بم دھماکے میں کم از کم اٹھارہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ دھماکہ گورنر کے دفتر کے قریب ہوا جہاں بڑی تعداد میں لوگ عیدالاضحیٰ کی خریداری کررہے تھے۔

 صوبہ لوگر کے گورنر کے ترجمان نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ بظاہر یہ ایک خودکش دھماکہ تھا۔

یہ دھماکہ ایسے وقت ہوا ہے جب طالبان نے عید الاضحی کے موقع پر جنگ بندی کا اعلان کررکھا ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں بم حملے کی ذمہ داری سے انکار کیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.