Wednesday, 11 December 2019, 05:58:00 am
راجہ شہبازخان گلگت بلتستان کےچیف الیکشن کمشنرمقرر
July 31, 2019

راجہ شہباز خان کو گلگت بلتستان کا چیف الیکشن کمشنر مقر ر کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کے گورنر کی طرف سے بھجوائی گئی سمری کی منظوری دے دی ہے۔ گلگت بلتستان کونسل سیکرٹریٹ نے راجہ شہباز خان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

 راجہ شہباز خان گلگت بلتستان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔