بلوچستان حکومت صوبے کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے متعدد اقدامات پر عملدرآمد کرر ہی ہے۔
نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ یوتھ سکل ڈویلپمنٹ اور اوورسیز ایمپلائمنٹ پروگرام کا پہلے ہی آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس پروگرام کے تحت صوبے کے مختلف حصوں سے دو سو سے زائد ہنرمند نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تکنیکی تربیت مکمل کرنے کے بعد سعودی عرب، قطر اور دوسرے ممالک بھیجا گیا ہے۔
پہلے مرحلے میں مجموعی طور پرپچیس سو نوجوان تکنیکی اورفنی تربیت حاصل کریں گے جس کے بعد انہیں مختلف ممالک میں روزگار کے حصول میں مدد دی جائے گی۔