Thursday, 25 April 2024, 12:18:18 pm
ملک میں ٹیکنالوجی کافروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم
May 31, 2021

 وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک میں منافع بخش کاروباری سرگرمیوں کیلئے سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ پیر کے روز اسلام آباد میں سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹیکنالوجی کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے متعلقہ حکام کو اسلام آباد سپیشل ٹیکنالوجی زون کا قیام مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم کو اسلام آباد سپیشل ٹیکنالوجی زون کے بارے میں پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ آئی ٹی کی معروف کمپنیاں اس زون میں سرمایہ کاری کیلئے خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔اجلاس میں سپیشل ٹیکنالوجی زون رولز 2021ء کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.