Friday, 29 March 2024, 01:39:22 pm
سیاسی تجزیہ کاروں کی بھارتی وزیراعظم کے قوم سے خطاب پرکڑی تنقید
May 31, 2020

 سیاسی تجزیہ کاروں نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے قوم سے خطاب پرکڑی تنقید کی ہے جس میں انہوں نے جموںو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور شہریت کے متنازع قانون کی توثیق کا جواز پیش کیا۔

بعض تجزیہ کاروں نے مودی کے خطاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریر سے مقبوضہ کشمیر میں غم و غصہ مزید بڑھ سکتا ہے۔

 نقادوں نے مودی کے دعووں کو حقائق سے پردہ پوشی اورایک ایسے موقع پر ہندوتوا کاایجنڈا آگے بڑھانے کی مذموم کوشش قرار دیا جب بھارت کو کشمیری عوام کی مشکلات کم کرنے اور بھارت اور مقبوضہ میں بڑے معاشی اور صحت کے بحرانوں پر قابو پانے پر زیادہ توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

 دادری میں واقع Shiv Nadar یونیورسٹی کے پروفیسر صدیق واحد نے ایک عرب اخبار کو بتایا کہ افسوس کی بات ہے کہ مودی حقائق جھٹلا رہے ہیں اور ہم سے بھی یہ توقع کی جاتی ہے کہ حقیقت کو جھٹلانے کے اس عمل کے عادی ہوجائیں۔

 ارمیلیش نے جوکہ دہلی سے تعلق رکھنے والے ایک تجزیہ کار اورکالم نگار ہیں کہا کہ بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مودی کے اقدامات نے ملک کی جمہوری ساکھ کو مجروح کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.