Monday, 13 July 2020, 10:21:08 am
نئے اقلیتی کمیشن میں تمام مذاہب کی یکساں نمائندگی ہے،وزیر خارجہ
May 31, 2020

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے قائم کئے گئے نئے اقلیتی کمیشن میں تمام مذاہب کی یکساں نمائندگی ہے۔
انہوں نے اتوار کی سہ پہر ملتان میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے اقلیتی کمیشن کی تشکیل سے متعلق رہنمائی کی اور ہمیں ہر اقلیتی رکن پر فخر ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں کرتارپور راہداری سمیت اقلیتوں کے تمام مقدس مقامات محفوظ ہیں۔
انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ بھارت میں رہنے والے مسلمان بھی اپنے مذہبی مقامات کے تحفظ سے متعلق مطمئن ہوں۔
وزیر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان کا آئین اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا ضامن ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمان سکھ مسیحی اور دیگر اقلیتیں مودی حکومت کی ہندو توا پالیسیوں کے تحت زیر عتاب ہیں۔