Thursday, 25 April 2024, 10:57:13 am
ملک میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد1483 ہو گئی
May 31, 2020

فائل فوٹو

ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 3ہزار39مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے  جس کے بعد اس وباء سے متاثرہ افراد کی تعداد 69 ہزار496 ہوگئی ہے  ۔

پنجاب میں25 ہزار56 ، سندھ میں 27 ہزار360 ، خیبرپختونخوا میں9 ہزار 540   بلوچستان میں4 ہزار193 ، اسلام آباد میں دو ہزار418 ، گلگت  بلتستان میں 678اور آزاد کشمیر میں 251 مریض ہیں۔

وائرس سے اب تک 25ہزار271 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید88 اموات کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 1483 ہو گئی ہے۔

 گزشتہ  ایک روز میں کورونا کے 14 ہزار972 ٹیسٹ کئے گئے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.