Thursday, 25 April 2024, 01:04:30 pm
ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 3,039 مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص
May 31, 2020

ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید تین ہزار انتالیس مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اس وباء سے متاثرہ افراد کی تعداد 69 ہزار496 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں 25 ہزار 56 ، سندھ میں 27ہزار 360 ، خیبرپختونخوا میں 9 ہزار 540 بلوچستان میں 4 ہزار 193 ، اسلام آباد میں دو ہزار چارسو اٹھارہ ، گلگت بلتستان میں 678 اور آزاد کشمیر میں 251 مریض ہیں۔وائرس سے اب تک پچیس ہزار 271 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید 88 اموات کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 1483 ہوگئی ہے۔گزشتہ ایک روز میں کورونا کے چودہ ہزار 972 ٹیسٹ کئے گئے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.