Monday, 13 July 2020, 09:07:47 am
مقامی طور پر تیار کردہ وینٹی لیٹرز2سے 4ہفتوں میں مارکیٹ میں لائے جائیں گے،عطاء الرحمان
May 31, 2020

File photo

سائنس و ٹیکنالوجی کے بارے میں وزیراعظم کی ٹاسک فورس کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا ہے کہ مقامی طور پر تیار کئے گئے وینٹی لیٹرز ڈرگ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے حتمی ٹیسٹ کے بعد 2سے 4ہفتوں میں مارکیٹ میں لائے جائیں گے۔
انہوں نے ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وینٹی لیٹرز میں مناسب پمپنگ اور کئی کنٹرول سسٹم ہوتے ہیں کیونکہ یہ انسانی زندگی بچانے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔
چیئرمین ٹاسک فورس نے کہا کہ ابتدائی طور پر انہیں 45سے 50ڈیزائن موصول ہوئے جن میں سے ڈرگ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کی مشاورت کے بعد ہنگامی بنیادوں پر 11کی منظوری دی گئی۔