Thursday, 25 April 2024, 01:20:06 pm
معیشت کے مزید شعبوں کو دوبارہ کھولنے کے فیصلے کو حتمی شکل دینے کیلئے صوبوں سے سفارشات طلب
May 31, 2020

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس کی وباء کے باعث بند کئے گئے معیشت کے مزید شعبوں کو دوبارہ کھولنے کے فیصلے کو حتمی شکل دینے کیلئے صوبوں سے سفارشات طلب کی ہیں۔

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر اسد عمر کی زیر صدارت اسلام آباد میں ایک اجلاس میں کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام سے متعلق طویل اور قلیل مدتی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تجویز دی کہ تعلیمی ادارے اگست تک بند رکھے جائیں اور شادی ہالوں کو مہمانوں کی محدود تعداد ون ڈش اور مقررہ ضابطہ کار پر سختی سے عملدرآمد کی صورت میں دوبارہ کھولنے کی مشروط اجازت دی جائے۔اجلاس میں کورونا وائرس کی وباء سے بچائو کی معلوماتی اور آگاہی مہم کو مزید موثر بنانے کی ضرورت پر زوردیاگیا۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.