Sunday, 05 July 2020, 06:23:52 pm
حزب اختلاف کی جماعتیں خود کو بدعنوانی کیسز میں بچانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں،بزدار
May 31, 2020

فائل فوٹو۔

پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حز ب اختلاف کی جماعتیں بدعنوانی کے کیسز میں خود کو بچانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔
انہوں نے ایک بیان میں افسوس ظاہر کیا کہ حزب اختلاف کے رہنمائوں نے کورونا وائرس جیسے ایک اہم قومی مسئلے پر سیاست کر کے عوام کے حوالے سے بے حسی کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیراعظم عمران خان کی فعال قیادت میں اپنے متاثرہ بھائیوںاور بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔