Monday, 13 July 2020, 09:32:44 am
حکومت نےصارفین کو مزید ریلیف فراہم کرنےکیلئےپٹرولیم منصوعات کی قیمتیں کم کردیں
May 31, 2020

حکومت نے صارفین کو مزید ریلیف فراہم کرنے کے لئے آئندہ ماہ کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7روپے 6پیسے سے 11روپے کمی کر دی ہے۔
خزانہ ڈویژن کے مطابق پٹرول کی قیمت فی لٹر سات روپے چھ پیسے کم کر دی گئی ہے اور نئی قیمت 74روپے52پیسے ہوگی۔
مٹی کے تیل کی قیمت گیارہ روپے اٹھاسی پیسے فی لٹرکم کر دی گئی اور نئی قیمت 35روپے 56پیسے ہوگی۔
اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت فی لٹر9روپے 37پیسے کم کر دی گئی اور نئی قیمت38روپے 14پیسے ہوگی۔