Monday, 13 July 2020, 09:58:25 am
گزشتہ24گھنٹے میں کورونا سے 88افراد جاں بحق ہونے کی اطلاعات
May 31, 2020

ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میںمزید 3ہزار39مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 69 ہزار496 ہوگئی ہے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر کے مطابق پنجاب میں25 ہزار56 ، سندھ میں 27 ہزار360 ، خیبرپختونخوا میں9 ہزار 540 بلوچستان میں4 ہزار193 ، اسلام آباد میں دو ہزار418 ، گلگت بلتستان میں 678اور آزاد کشمیر میں 251 مریض ہیں۔
وائرس سے اب تک 25ہزار271 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ ایک روز میں کورونا وائرس سے مزید88 اموات کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 1483 ہو گئی ہے۔
گزشتہ ایک روز میں کورونا کے 14 ہزار972 ٹیسٹ کئے گئے ۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک اموات کی تعداد3 لاکھ71 ہزار سے زائد کر گئی ہے جبکہ وائرس سے متاثرہ مصدقہ مریضوں کی تعداد62 لاکھ سے زائد ہے۔
امریکہ میں سب سے زیادہ ایک لاکھ پانچ ہزار634 اموات ہوئی ہیں۔
جبکہ وائرس سے برطانیہ میں38 ہزار376 اور اٹلی میں33 ہزار340 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
وائرس سے متاثرہ 27لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔