Saturday, 20 April 2024, 03:49:49 pm
بھارت کا کوئی یکطرفہ اقدام کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل نہیں کرسکتا، انگد سنگھ خالصہ
May 31, 2020

 فائل فوتو

مقبوضہ کشمیر میں جموں و کشمیر یوتھ سوشل فورم کے رہنما اور  اقلیتی سیل کے انچارج انگدسنگھ خالصہ نے کہا ہے کہ  اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق بھارت کا کوئی یکطرفہ اقدام کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل نہیں کرسکتا۔

 آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بارے میں  نریندر مودی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کرنے سے متعلق بھارتی حکومت کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے۔

انہوں نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ نہ صرف کشمیری بلکہ  سکھوں ، مسلمانوں ،دلتوں اور عیسائیوں سمیت بھارت کی تمام اقلیتیں مودی کے ہندوتوا نظریے کا نشانہ بن رہی ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.