Tuesday, 23 April 2024, 09:19:53 pm
ایران کی2015 کے ایٹمی معاہدے کے تحت پابندیوں میں رعایتیں ختم کرنے سے متعلق امریکہ کے حالیہ فیصلے کی مذمت
May 31, 2020

فائل فوٹو

ایران نے 2015 کے ایٹمی معاہدے کے تحت پابندیوں میں رعایتیں ختم کرنے سے متعلق امریکہ کے حالیہ فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

 اپنے ایک بیان میں ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان عباس موسوی نے کہا کہ اس معاملے میں ایران ضروری جائز اقدامات کرے گا کیونکہ اس سے ایران کے جوہری حقوق بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔

 یہ رعایتیں اس معاہدے کا حصہ تھیں جس کے تحت سخت اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کے بدلے میں ایران  کے ایٹمی مقاصد کو محدود کرنا تھا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.