Thursday, 25 April 2024, 12:54:02 am
این ڈی ایم اےکورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر صوبوں میں100وینٹی لیٹر تقسیم کر رہا ہے
May 31, 2020

 ناگہانی آفات سے نمٹنے کا قومی ادارہ کوروناوائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر صوبوں میں ایک سو وینٹی لیٹر تقسیم کررہا ہے۔

 ناگہانی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے ترجمان کے مطابق ہر صوبے کو 10 آئی سی یو وینٹی لیٹرز کی فراہمی کےلئے تمام چاروں صوبوں کوخط بھیجے گئے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ صوبوں کو دس دسBIPAP دستی وینٹی لیٹرزبھی فراہم کئے جارہے ہیں۔

دس دستی وینٹی لیٹرز آزاد کشمیر اور دس گلگت بلتستان کےلئے بھی مختص کئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ان وینٹی لیٹرز کو چلانےکےلئے طبی عملے کو تربیت بھی دی جائے گی۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کو مطلوبہ تعداد کے مطابق وینٹی لیٹرز کی فراہمی کی یقینی دہانی کرائی گئی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.