Friday, 19 April 2024, 07:19:40 am
مسجد نبوی ۖ دوبارہ کھول دی گئی
May 31, 2020

سعودی عرب میں حکومت نے آج (اتوار) سے عوام کیلئے مسجد نبوی دوبارہ کھول دی ہے۔

لوگوں نے کورونا وائرس سے بچائو کے احتیاطی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کرتے ہوئے آج صبح مسجد نبوی میں نماز ادا کی۔احتیاطی اقدامات کے طور پر مسجد نبوی میں ایک وقت میں لوگوں کی تعداد مسجد کی گنجائش کے مقابلے میں چالیس فیصد تک محدود رکھی گئی ہے۔سعودی عرب کے دیگر شہروں میں بھی تمام مساجد نماز کی ادائیگی کیلئے کھول دی گئی ہیں۔

ادھر مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ بھی کھول دی گئی ہے جو کورونا وائرس کی وباء کے باعث گزشتہ اڑھائی ماہ سے بند تھی۔نماز کی ادائیگی کیلئے آنے والے لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.