Monday, 13 July 2020, 09:37:01 am
عالمی بینک پاکستان کو قدرتی آفات سے نمٹنے،موسمیاتی نظام کی بحالی کیلئےامداد فراہم کریگا
May 31, 2020

عالمی بینک پاکستان کو قدرتی آفات سے نمٹنے اور ماحولیاتی نظام کی بحالی کے اقدامات میں مدد دینے کیلئے اٹھارہ کروڑ اسی لاکھ ڈالر فراہم کرے گا۔
موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کے ترجمان محمد سلیم نے آج جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ مالی امداد سے موسم کی مستند اور بروقت پیشگوئی کے عمل قدرتی آفات کے خطرات سے نمٹنے کے نظام اور بڑھتی ہوئی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے عمل کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
پاکستان ہائیڈرومیٹ اور ایکو سسٹم ریسٹوریشن سروسز کے پانچ سالہ منصوبے کیلئے فنڈز مالی سال2024-25 میں شامل ہونگے۔
اس حوالے سے معاہدے پر باضابطہ دستخط کل اسلام آباد میں ہونگے۔