Wednesday, 26 June 2019, 08:58:05 pm
پاکستان ہرفورم پرکشمیری عوام کی حمایت کے لئے پُرعزم ہے، تجزیہ کار
May 31, 2019

ممتازتجزیہ کاروں ڈاکٹرزاہدانورخان اورمشتاق احمدمہرنے کہاہے کہ وقت کاتقاضاہے کہ امت مسلمہ تمام تصفیہ طلب تنازعات کے حل کے لئے متحدہوجائے۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرانے کیلئے آگے آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا اسلامی تعاون تنظیم میں وافرصلاحیت موجود ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے سیاسی حل کے لئے بھارت پردبائو ڈالے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان ہرفورم پرکشمیری عوام کی حمایت کے لئے پُرعزم ہے۔

تجزیہ کاروں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو اجاگر کرنے کیلئے موثر خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔