Wednesday, 26 June 2019, 09:04:32 pm
حکومت کا آئندہ ماہ کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا فیصلہ
June 01, 2019

حکومت نے جون کے مہینہ کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمت میں4روپے 26پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اوراس کی نئی قیمت اب 112روپے 68پیسے فی لٹر ہوگی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت ساڑھے چار روپے کے اضافہ سے ایک سو چھبیس روپے بیاسی پیسے فی لٹر، مٹی کے تیل کی قیمت ایک روپے انہتر پیسے کے اضافہ سے 98روپے 46پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت ایک روپے اڑسٹھ پیسے کے اضافے سے 88روپے 62پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگیا ہے۔