Tuesday, 23 April 2024, 08:04:34 pm
صوبائی حکومت کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں عوام کی زندگیاں بچانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ، جام کمال
March 31, 2020

فائل فوٹو

بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں عوام کی زندگیاں بچانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی اور انہیں زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

وہ منگل کے روز ایوان وزیراعلیٰ میں کوئٹہ کے سینئر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے صوبے میں کوروناوائرس کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اب تک دو ارب روپے جاری کئے ہیں۔

انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ وینٹی لیٹرز،حفاظتی اور ٹیسٹنگ کٹس خریدی جارہی ہیں جو صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں تقسیم کی جائیں گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.