Friday, 19 April 2024, 09:33:03 pm
جنگ گروپ کے چیئرمین اور پبلشر میرجاوید الرحمن آج کراچی میں انتقال کرگئے
April 01, 2020

جنگ گروپ کے چیئرمین اور پبلشر میرجاوید الرحمن آج (منگل)کراچی میں انتقال کرگئے۔

وہ پھیپھڑوں کے سرطان میں مبتلا تھے۔

ادھر اطلاعات ونشریات کیلئے وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے جنگ گروپ کے چیئرمین میرجاوید الرحمن کے انتقال پرگہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغا م میں انہوں نے کہا کہ میرجاوید الرحمن کی صحافت کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیںگی ۔

انہوں نے اﷲ تعالی سے دعا کی کہ وہ مرحوم کے اہل خانہ کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبراور حوصلے سے برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے اور مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعا کی ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.