Sunday, 25 August 2019, 09:59:48 am
حکومت صوبے میں اقتصادی اورتجارتی مواقع کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے ،یاسین زئی
January 31, 2019

بلوچستان کے گورنر امان اﷲ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ حکومت صوبے میں اقتصادی اورتجارتی مواقع کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے ۔

وہ ضلع قلعہ سیف اﷲ کے وفد سے گفتگو کررہے تھے جس نے ملک امان اﷲ مختار زئی کی قیادت میں آج کوئٹہ میں ان سے ملاقات کی ۔گورنر نے کہاکہ تجارتی سرگرمیوں کا فروغ اقتصادی ترقی اور خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے ۔وفد نے گورنر کو اپنے علاقے کے کسانوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔گورنر نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل جلد سے جلد حل کردئیے جائیںگے ۔