Friday, 19 April 2024, 05:58:16 am
ٹرمپ کی پالیسیوں سے امریکہ میں عدم تحفظ میں اضافہ ہوا،تجزیہ کار
January 31, 2018

ممتاز تجزیہ نگاروں نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں سے عملی طور پر تقسیم پیدا ہوئی ہے اور جس کے نتیجے میں امریکہ میں عدم تحفظ میں اضافہ ہوا ہے۔ آج ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے ساتھ انٹرویو میں ممتاز تجزیہ نگار ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل عبدالقیوم نے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا سال امریکی تاریخ میں انتہائی متنازعہ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ صدر ٹرمپ نے پالیسی تبدیل کرکے سرد جنگ کا آغاز کیا ہے انہوں نے کہاکہ امریکہ نے دہشت گردی کو جنم دیا ہے اورافغانستان میں کشیدہ صورتحال کا سہرا بھی امریکہ کے سرجاتا ہے۔تجزیہ نگار ڈاکٹر محمد خان نے کہاکہ امریکی تھنکس ٹینک نے کہاہے کہ امریکہ نے داعش کو بنانے میں اہم کردارادا کیا ہے۔امریکہ کے لئے پاکستان کی سابقہ سفیر سیدہ عابدہ حسین نے کہاکہ امریکی نئی پالیسی اس کی جاری پالیسی میں توسیع ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.