Thursday, 18 April 2024, 10:37:16 pm
پاکستان میں ترکمانستان کے کاروباری حضرات کیلئے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں:پرویز
January 31, 2018

تجارت اور ٹیکسٹائل کے وزیرمحمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں ترکمانستان کے تاجروں اور کاروباری حضرات کیلئے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں ترکمانستان کے سفیر Movlamov Atajanنورلے وچ سے ملاقات میں کہی۔پرویز ملک نے ترکمانستان کی حکومت پر زور دیا کہ وہ پاکستانی تاجروں کیلئے ویزے کے حصول کا عمل آسان بنائے اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے تاجروفود پاکستان بھیجے۔ترکمانستان کے سفیر نے اس موقع پر وزیر تجارت کو ان کے ملک میں تجارتی نمائش منعقد کرنے اور تاجروں کا وفد بھیجنے کی دعوت دی۔انہوں نے ملاقات میں باہمی تجارت کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.