Monday, 22 October 2018, 11:42:07 pm
امریکہ افغانستان میں پاکستان کی مدد کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتا :اشرف طور
January 31, 2018

  معروف تجزیہ کار اشرف طور نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں پاکستان کی مدد کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتا ۔انہوں نے بدھ کے روز ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کو ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکہ نے گزشتہ پندرہ سال کے تجربے سے سیکھا ہے کہ وہ افغانستان میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ناکام ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی افغانستان میں پاکستان کی مدد کے بغیر امن بحال نہیں کرسکتے۔