پاکستان کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز نے کہا کہ جان بوجھ کر کی جانے والی یہ کارروائیاں 2003کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

 ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کا بھارتی ہم منصب سے بچوں سمیت بے گناہ شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے پر اظہار تشویش
30 اکتوبر 2017 (19:13)
0

پاکستان نے بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پر بے گناہ شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔
اس تشویش کا اظہار پیر کے روز پاکستان اور بھارت کی افواج کے ملٹری آپریشنز کے ڈائریکٹر جنرلز کے درمیان خصوصی ہاٹ لائن پر رابطے کے دوران کیا گیا۔
پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نے کنٹرول لائن پر بے گناہ شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے پر احتجاج کیا جس کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان ہوا۔
انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کر کی جانے والی یہ کارروائیاں دو ہزار تین کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
پاک فوج کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنانے کے الزام پر پاک فوج کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نے واضح کیا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ کنٹرول لائن کے پار بسنے والے شہری ہمارے بھائی ہیں ا ور پاک فوج نے پیشہ ورانہ فوج کی حیثیت سے ایسا کبھی نہیں کیا۔