سونے اور کرنسی کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائی کی جائے:ڈار
30 نومبر 2016 (22:22)
0

وزیر خزانہ اسحق ڈار نے متعلقہ اداروںکو ہدایت کی ہے کہ سونے اور کرنسی کی سمگلنگ میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرنسی اور سونے کی سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی کیونکہ سمگلنگ ملک کیلئے نقصان دہ ہے۔

وزیر خزانہ نے ایف آئی اے ، آئی بی ، کسٹم انٹیلی جنس اور سٹیٹ بنک آف پاکستان سے کہا کہ وہ اس حوالے سے کڑی نگرانی کریں۔
اسحق ڈار نے پانچ ہزار روپے کے کرنسی نوٹ اور چالیس ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی منسوخی اور لاکرز منجمد کرنے کی افواہوں کی پھر تردید کی جو ملک کی معیشت کو نقصان پہنچانے کیلئے پھیلائی گئی تھیں۔