امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہاہے امریکی حکومت دونوں ملکوں سے اندرون ملک انتہاپسندی کے خطرے کے بارے میں بات چیت جاری رکھے گی۔

امریکہ کا پاکستان اوربھارت پر مذاکرات کرنے پرزور
30 نومبر 2016 (13:00)
0

امریکہ نے پاکستان اوربھارت پر انتہاپسندی اور دہشت گردی کے مشترکہ خطرے کے خلاف تعاون بڑھانے کیلئے مذاکرات کرنے پرزوردیاہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے واشنگٹن میں روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران کہاکہ امریکی حکومت دونوں ملکوں سے اندرون ملک انتہاپسندی کے خطرے کے بارے میں بات چیت جاری رکھے گی۔
انہوں نے کہاکہ پاکستانی رہنما بھی اندرون ملک انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خطرات سے آگاہ ہیں کیونکہ انہوں نے کئی فوجیوں اور شہریوں کی جانوں کی قربانی دی ہے۔