پانچ سوترپن افراد کو 52 کروڑ روپے مالیت کے چیک دئیے گئے۔

وفاقی حکومت نے متاثرین شمالی وزیرستان ایجنسی کو معاوضے کی ادائیگی شروع کردی
30 نومبر 2016 (10:38)
0

وفاقی حکومت نے شمالی وزیرستان ایجنسی کے ان لوگوں کو معاوضے کی ادائیگی شروع کردی ہے جن کے مکانات کو دہشت گرد کارروائیوں کی وجہ سے نقصان پہنچا تھا۔حکومتی ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ شمالی وزیرستان ایجنسی سے تعلق رکھنے والے پانچ سوترپن افراد کو 52 کروڑ روپے مالیت کے چیک دئیے گئے۔
دہشت گردی کے واقعات میں جن لوگوں کے مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں انہیں چار لاکھ روپے کے چیکس دئیے گئے ہیں۔
جزوی طور پر تباہ ہونے والے مکانات کے مالکان کو ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے کے چیک دئیے گئے ہیں۔