وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ دونوں ملک آئندہ پانچ سال کے دوران پانچ ارب ڈالر سالانہ تک لے جانے کیلئے پرعزم ہیں۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی تعلقات بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں:اسحاق ڈار
30 نومبر 2016 (10:49)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی تعلقات بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں پاک افغان تجارت کے بارے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اسحاق ڈار نے کہاکہ دونوں ملک آئندہ پانچ سال کے دوران پانچ ارب ڈالر سالانہ تک لے جانے کیلئے پرعزم ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ چمن ،طورخم اور واہگہ سرحد پر تجارتی سہولتوں کو بہتربنایا جارہاہے۔ اسحاق ڈار نے کہاکہ پاکستان ، افغانستان اور وسط ایشیائی ریاستوں کے پاس کثیرملکی تعلقات کووسعت دینے کے شاندار مواقع موجود ہیں ۔انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری علاقائی روابط اور تجارت کیلئے عظیم منصوبہ ثابت ہوگی۔