59 کلومیٹر طویل سیکشن، اسلام آباد،لاہور، فیصل آباد موٹروے کو آپس میں ملائے گا

موٹروےM-4کا فیصل آباد گوجرہ سیکشن وسط دسمبر تک ٹریفک کیلئے کھول دیا جائیگا
30 نومبر 2014 (20:21)
0

ملتان فیصل آباد موٹروےM-4 کا فیصل آباد گوجرہ سیکشن دسمبر کے وسط تک ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔
59 کلومیٹر طویل سیکشن، اسلام آباد،لاہور، فیصل آباد موٹروے کو آپس میں ملائے گا اور جنوبی پنجاب کے لوگوں کو سہولت فراہم کرے گا۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ایک ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ منصوبے کی بانوے فیصد لاگت ایشیائی ترقیاتی بینک جبکہ آٹھ فیصد لاگت حکومت پاکستان برداشت کرے گی۔
M-4 تین سیکشز پر مشتمل ہے جن میں فیصل آباد ' گوجرہ ' گوجرہ' شورکوٹ اور شورکوٹ خانیوال سیکشن شامل ہیں جبکہ خانیوال ' ملتان سیکشن کو M-4 ایکسٹینشن کا نام دیا گیا ہے۔
M-4 کے تمام سیکشنز کی تکمیل سے نہ صرف اسلام آباد اور ملتان کے درمیان ڈیڑھ سو کلومیٹر فاصلہ کم ہو جائے گا بلکہ گاڑیوں کے اخراجات ' ایندھن اور وقت کی بچت بھی ہوگی۔