جنگی ٹینک الخالد،جےایف17تھنڈرسمیت مقامی سطح پرتیارکی گئیں دفاعی مصنوعات کی نمائش کی جائیگی ۔

وزیراعظم کل سامانِ حرب کی نمائش کا افتتاح کریں گے
30 نومبر 2014 (21:11)
0

چار روزہ آٹھویں دوسالہ بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014کل ایکسپو سنٹر کراچی میں شروع ہورہی ہے۔
وزیراعظم نوازشریف نمائش کاافتتاح کریں گے ۔
نمائش کا ایک اہم پہلوبین الاقوامی دفاعی سیمینار ہے \'جو کل شام کو ہوگا۔
روس پہلی بار نمائش میں شرکت کرے گا ۔
نمائش کے موقع پر دفاعی پیداوار کے شعبے میں اتحاد تشکیل دینے کیلئے غیر ملکی مندوبین ،اہم سرکاری حکام اور نمائش کے شرکاء کے درمیان کئی اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں ترتیب دی گئی ہیں۔
جنگی ٹینک الخالد، جے ایف 17تھنڈر، بکتر بند گاڑیاں اور میزائلوں سے لیس کشتیوں سمیت مقامی سطح پر تیار کی گئیں مصنوعات کی نمائش کی جائیگی ۔